ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / می ٹو :الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر :عرضی پر فوری سماعت سے عدلیہ کا انکار

می ٹو :الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر :عرضی پر فوری سماعت سے عدلیہ کا انکار

Tue, 23 Oct 2018 00:55:33    S.O. News Service

نئی دہلی22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے مختلف علاقوں میں خواتین کی طرف سے لگائے گئے جنسی استحصال اور تشدد کے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پر فوری سماعت سے پیر کو انکار کر دیا ہے ۔خواتین کی طرف سے لگائے گئے جنسی استحصال کے ان الزامات کو ہندوستان کی می ٹو مہم کہا جا رہا ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کے بنچ نے عرضی دائر کرنے والے وکیل ایم ایل شرما کو بتایا کہ اس پر سماعت عام طریقے سے ہوگی۔ایف آئی آرکے علاوہ درخواست میں الزام لگانے والی خواتین کو مدد اور تحفظ مہیا کرانے کی ہدایت قومی خواتین کمیشن کو دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی ۔


Share: